کمٹہ 27/ جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرجان کے قریب دو موٹر بائکوں کی ٹکر میں دونوں بائک سوار شدید زخمی ہوگئے جس میں ایک کو نازک حالت میں منی پال شفٹ کیا گیا جبکہ دوسرے کو ہوناور اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایک بائک انکولہ سے کمٹہ کی طرف آرہی تھی جب مخالف سمت سے آنے والی دوسری بائک سے اس کی تیز رفتاری کے ساتھ ٹکر ہوگئی۔ حادثہ منگل شام کو مرجان کے قریب کوڈکنی کراس پر پیش آیا۔
زخمیوں کی شناخت انکولہ کے رہنے والے گرو ہری کنترا اور کمٹہ مرجان کےرہنے والے وویک پٹگار کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سر پر شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے گرو ہری کنترا کو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے ، جبکہ وویک پٹگار کو بھی زیادہ چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوناور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔